Ad-Dukhaan
الدخان
دھواں
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِیمِ
بِسمِ اللہ الرحمٰن الرحیم
- 1 حمۤ
حم
ح م
- 2 وَٱلۡكِتَـٰبِ ٱلۡمُبِینِ
وال کتاب المبین
قسم ہے اِس کتاب مبین کی
- 3 إِنَّاۤ أَنزَلۡنَـٰهُ فِی لَیۡلَةࣲ مُّبَـٰرَكَةٍۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِینَ
إنّا انزلناه فی لیلۃ مبارکاتین کُنّا مُنذِرینَ
کہ ہم نے اِسے ایک بڑی خیر و برکت والی رات میں نازل کیا ہے، کیونکہ ہم لوگوں کو متنبہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے
- 4 فِیهَا یُفۡرَقُ كُلُّ أَمۡرٍ حَكِیمٍ
فِہا یُفْرَقُ کُلُّ امر حکیم
یہ وہ رات تھی جس میں ہر معاملہ کا حکیمانہ فیصلہ
- 5 أَمۡرࣰا مِّنۡ عِندِنَاۤۚ إِنَّا كُنَّا مُرۡسِلِینَ
امران کُنّا مرسلین
ہمارے حکم سے صادر کیا جاتا ہے ہم ایک رسول بھیجنے والے تھے
- 6 رَحۡمَةࣰ مِّن رَّبِّكَۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِیعُ ٱلۡعَلِیمُ
رحمةن مِن اِنَّہُ ہو السمیع العلیم
تیرے رب کی رحمت کے طور پر یقیناً وہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے
- 7 رَبِّ ٱلسَّمَـٰوَ ٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَیۡنَهُمَاۤۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِینَ
رَبِّ السماء ایمان تے ول ارض واما اِن کُنتُم مُوقِنِینَ
آسمانوں اور زمین کا رب اور ہر اُس چیز کا رب جو آسمان و زمین کے درمیان ہے اگر تم لوگ واقعی یقین رکھنے والے ہو
- 8 لَاۤ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ یُحۡیِۦ وَیُمِیتُۖ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ ءَابَاۤىِٕكُمُ ٱلۡأَوَّلِینَ
لا الہ اِلا ہو یُحیی ویومیتو رَبُّکُم وَ رَبُّ ابایکم الاولین
کوئی معبود اُس کے سوا نہیں ہے وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے تمہارا رب اور تمہارے اُن اسلاف کا رب جو پہلے گزر چکے ہیں
- 9 بَلۡ هُمۡ فِی شَكࣲّ یَلۡعَبُونَ
ہم فی شک یَلعُونَ
(مگر فی الواقع اِن لوگوں کو یقین نہیں ہے) بلکہ یہ اپنے شک میں پڑے کھیل رہے ہیں
- 10 فَٱرۡتَقِبۡ یَوۡمَ تَأۡتِی ٱلسَّمَاۤءُ بِدُخَانࣲ مُّبِینࣲ
فارتقِيب یوم تاتی السماء بِدُخان
اچھا انتظار کرو اُس دن کا جب آسمان صریح دھواں لیے ہوئے آئے گا
- 11 یَغۡشَى ٱلنَّاسَۖ هَـٰذَا عَذَابٌ أَلِیمࣱ
یاشِیا ہازا عذاب علیم
اور وہ لوگوں پر چھا جائے گا، یہ ہے درد ناک سزا
- 12 رَّبَّنَا ٱكۡشِفۡ عَنَّا ٱلۡعَذَابَ إِنَّا مُؤۡمِنُونَ
ربنا اکشِف عنا العذاب مؤمنون
(اب کہتے ہیں کہ) " پروردگار، ہم پر سے یہ عذاب ٹال دے، ہم ایمان لاتے ہیں"
- 13 أَنَّىٰ لَهُمُ ٱلذِّكۡرَىٰ وَقَدۡ جَاۤءَهُمۡ رَسُولࣱ مُّبِینࣱ
انّیٰ لَهُمُ الذکرٰی وقید رسول مبین
اِن کی غفلت کہاں دور ہوتی ہے؟ اِن کا حال تو یہ ہے کہ اِن کے پاس رسول مبین آ گیا
- 14 ثُمَّ تَوَلَّوۡا۟ عَنۡهُ وَقَالُوا۟ مُعَلَّمࣱ مَّجۡنُونٌ
ثُمَّ تولّا انہو و قالو مُعَلَّم مجنون
پھر بھی یہ اُس کی طرف ملتفت نہ ہوئے اور کہا کہ "یہ تو سکھایا پڑھایا باولا ہے"
- 15 إِنَّا كَاشِفُوا۟ ٱلۡعَذَابِ قَلِیلًاۚ إِنَّكُمۡ عَاۤىِٕدُونَ
کاشفوا العذاب عایدون
ہم ذرا عذاب ہٹائے دیتے ہیں، تم لوگ پھر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کر رہے تھے
- 16 یَوۡمَ نَبۡطِشُ ٱلۡبَطۡشَةَ ٱلۡكُبۡرَىٰۤ إِنَّا مُنتَقِمُونَ
یوم نبطشو ال-بط-شہ منتقیمونا
جس روز ہم بڑی ضرب لگائیں گے وہ دن ہوگا جب ہم تم سے انتقام لیں گے
- 17 ۞ وَلَقَدۡ فَتَنَّا قَبۡلَهُمۡ قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَ وَجَاۤءَهُمۡ رَسُولࣱ كَرِیمٌ
ولقد فتنّہ قبلہم قوم فرعون وجاآہم رسول کریم
ہم اِن سے پہلے فرعون کی قوم کو اِسی آزمائش میں ڈال چکے ہیں اُن کے پاس ایک نہایت شریف رسول آیا
- 18 أَنۡ أَدُّوۤا۟ إِلَیَّ عِبَادَ ٱللَّهِۖ إِنِّی لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِینࣱ
ادعوا الیه عبادہ اِنّی لکم رسول
اور اس نے کہا "اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کرو، میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
- 19 وَأَن لَّا تَعۡلُوا۟ عَلَى ٱللَّهِۖ إِنِّیۤ ءَاتِیكُم بِسُلۡطَـٰنࣲ مُّبِینࣲ
وا ان لا تالو علی اتیکم بسلطان
اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو میں تمہارے سامنے (اپنی ماموریت کی) صریح سند پیش کرتا ہوں
- 20 وَإِنِّی عُذۡتُ بِرَبِّی وَرَبِّكُمۡ أَن تَرۡجُمُونِ
وَإِنِّي عذت بِرْبِ وَ رَبِّکُم ان تَرْجُمُون
اور میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں اِس سے کہ تم مجھ پر حملہ آور ہو
- 21 وَإِن لَّمۡ تُؤۡمِنُوا۟ لِی فَٱعۡتَزِلُونِ
وا ان لم تومِنو لی فاعتَزیلونی
اگر تم میری بات نہیں مانتے تو مجھ پر ہاتھ ڈالنے سے باز رہو"
- 22 فَدَعَا رَبَّهُۥۤ أَنَّ هَـٰۤؤُلَاۤءِ قَوۡمࣱ مُّجۡرِمُونَ
فدعا انّ ہاؤلائے قوم مجرمون
آخرکار اُس نے اپنے رب کو پکارا کہ یہ لوگ مجرم ہیں
- 23 فَأَسۡرِ بِعِبَادِی لَیۡلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
فَسر بِعِبَادِی لیلن إنکم مُتَّبَعُونَ
(جواب دیا گیا) اچھا تو راتوں رات میرے بندوں کو لے کر چل پڑ تم لوگوں کا پیچھا کیا جائے گا
- 24 وَٱتۡرُكِ ٱلۡبَحۡرَ رَهۡوًاۖ إِنَّهُمۡ جُندࣱ مُّغۡرَقُونَ
واتروکی البحرہ رہوان اِنَّہُم جُند مغرقون
سمندر کو اُس کے حال پر کھلا چھوڑ دے یہ سارا لشکر غرق ہونے والا ہے
- 25 كَمۡ تَرَكُوا۟ مِن جَنَّـٰتࣲ وَعُیُونࣲ
کم ترکوا مِن وعیون
" کتنے ہی باغ اور چشمے
- 26 وَزُرُوعࣲ وَمَقَامࣲ كَرِیمࣲ
وزرُعین ومقامن کریم
اور کھیت اور شاندار محل تھے جو وہ چھوڑ گئے
- 27 وَنَعۡمَةࣲ كَانُوا۟ فِیهَا فَـٰكِهِینَ
ونعمت کانو فِہا فاكهينه
کتنے ہی عیش کے سر و سامان، جن میں وہ مزے کر رہے تھے اُن کے پیچھے دھرے رہ گئے
- 28 كَذَ ٰلِكَۖ وَأَوۡرَثۡنَـٰهَا قَوۡمًا ءَاخَرِینَ
کذہ ایمان وا اورثنا قوما آخرین
یہ ہوا اُن کا انجام، اور ہم نے دوسروں کو اِن چیزوں کا وارث بنا دیا
- 29 فَمَا بَكَتۡ عَلَیۡهِمُ ٱلسَّمَاۤءُ وَٱلۡأَرۡضُ وَمَا كَانُوا۟ مُنظَرِینَ
فما بکت علیہم السماء وال ارض واما کانو منظرین
پھر نہ آسمان اُن پر رویا نہ زمین، اور ذرا سی مہلت بھی ان کو نہ دی گئی
- 30 وَلَقَدۡ نَجَّیۡنَا بَنِیۤ إِسۡرَ ٰۤءِیلَ مِنَ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡمُهِینِ
ولقد نَجَّینا بنی اسرا ایمان ایل مِنَ العذاب المہین
اِس طرح بنی اسرائیل کو ہم نے سخت ذلت کے عذاب
- 31 مِن فِرۡعَوۡنَۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَالِیࣰا مِّنَ ٱلۡمُسۡرِفِینَ
مِن اِنَّہُ کانا عالیہ مِن المسرفین
فرعون سے نجات دی جو حد سے گزر جانے والوں میں فی الواقع بڑے اونچے درجے کا آدمی تھا
- 32 وَلَقَدِ ٱخۡتَرۡنَـٰهُمۡ عَلَىٰ عِلۡمٍ عَلَى ٱلۡعَـٰلَمِینَ
ولقد اخترناهم علی علی العالمین
اور اُن کی حالت جانتے ہوئے، اُن کو دنیا کی دوسری قوموں پر ترجیح دی
- 33 وَءَاتَیۡنَـٰهُم مِّنَ ٱلۡـَٔایَـٰتِ مَا فِیهِ بَلَـٰۤؤࣱا۟ مُّبِینٌ
وا اتیناهم مِن الآیات فِیے بلاوا مبین
اور اُنہیں ایسی نشانیاں دکھائیں جن میں صریح آزمائش تھی
- 34 إِنَّ هَـٰۤؤُلَاۤءِ لَیَقُولُونَ
اِنَّ ہاؤلائے لیقولون
یہ لوگ کہتے ہیں
- 35 إِنۡ هِیَ إِلَّا مَوۡتَتُنَا ٱلۡأُولَىٰ وَمَا نَحۡنُ بِمُنشَرِینَ
ہییا اِلا مَوۡتُتُنَا الاولیٰ واما نحْنُ بِمُنشَرِینَ
"ہماری پہلی موت کے سوا اور کچھ نہیں اُس کے بعد ہم دوبارہ اٹھائے جانے والے نہیں ہیں
- 36 فَأۡتُوا۟ بِـَٔابَاۤىِٕنَاۤ إِن كُنتُمۡ صَـٰدِقِینَ
فاتو بےآبائنےآ اِن صادقین
اگر تم سچے ہو تو اٹھا لاؤ ہمارے باپ دادا کو"
- 37 أَهُمۡ خَیۡرٌ أَمۡ قَوۡمُ تُبَّعࣲ وَٱلَّذِینَ مِن قَبۡلِهِمۡ أَهۡلَكۡنَـٰهُمۡۚ إِنَّهُمۡ كَانُوا۟ مُجۡرِمِینَ
اہم خیرن اَم قوم والذین مِن قبلہم اِنَّہُم کانو مجرمین
یہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور اُس سے پہلے کے لوگ؟ ہم نے ان کو اِسی بنا پر تباہ کیا کہ وہ مجرم ہوگئے تھے
- 38 وَمَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَـٰوَ ٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَیۡنَهُمَا لَـٰعِبِینَ
واما خَلَقنا السماء ایمان تے وال ارض واما بَینہُما لائبنا
یہ آسمان و زمین اور اِن کے درمیان کی چیزیں ہم نے کچھ کھیل کے طور پر نہیں بنا دی ہیں
- 39 مَا خَلَقۡنَـٰهُمَاۤ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَلَـٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا یَعۡلَمُونَ
خَلَقْناهُمَا اِلا بلحق ولاکن اکثرہم یعلمون
اِن کو ہم نے برحق پیدا کیا ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں
- 40 إِنَّ یَوۡمَ ٱلۡفَصۡلِ مِیقَـٰتُهُمۡ أَجۡمَعِینَ
اِنَّ یوم الفصل میکاتہم اجمعین
اِن سب کے اٹھائے جانے کے لیے طے شدہ وقت فیصلے کا دن ہے
- 41 یَوۡمَ لَا یُغۡنِی مَوۡلًى عَن مَّوۡلࣰى شَیۡـࣰٔا وَلَا هُمۡ یُنصَرُونَ
یوم یُغنی مولیٰ عن مولیٰ ہم یُنصَرُونَ
وہ دن جب کوئی عزیز قریب اپنے کسی عزیز قریب کے کچھ بھی کام نہ آئے گا، اور نہ کہیں سے انہیں کوئی مدد پہنچے گی
- 42 إِلَّا مَن رَّحِمَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡعَزِیزُ ٱلرَّحِیمُ
اِلا مین رحم اِنَّہُ ہو العزیز الرحیم
سوائے اِس کے کہ اللہ ہی کسی پر رحم کرے، وہ زبردست اور رحیم ہے
- 43 إِنَّ شَجَرَتَ ٱلزَّقُّومِ
اِنَّ شجرت زقوم
زقوم کا درخت
- 44 طَعَامُ ٱلۡأَثِیمِ
طَعامُ الاثیمی
گناہ گار کا کھاجا ہوگا
- 45 كَٱلۡمُهۡلِ یَغۡلِی فِی ٱلۡبُطُونِ
کالمہلی یغلی فی البُطُونِ
تیل کی تلچھٹ جیسا، پیٹ میں اِس طرح جوش کھائے گا
- 46 كَغَلۡیِ ٱلۡحَمِیمِ
کغلیے الحمیم
جیسے کھولتا ہوا پانی جوش کھاتا ہے
- 47 خُذُوهُ فَٱعۡتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَاۤءِ ٱلۡجَحِیمِ
خُذُوهُ فاعْتِلُوهُ الٰی سوا ال-جحیم
" پکڑو اِسے اور رگیدتے ہوئے لے جاؤ اِس کو جہنم کے بیچوں بیچ
- 48 ثُمَّ صُبُّوا۟ فَوۡقَ رَأۡسِهِۦ مِنۡ عَذَابِ ٱلۡحَمِیمِ
ثُمَّ صُبُّوا۟ فَوۡقَ راسہہ عذاب الحمیم
اور انڈیل دو اِس کے سر پر کھولتے پانی کا عذاب
- 49 ذُقۡ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَزِیزُ ٱلۡكَرِیمُ
ذوق اِنَّکَ انت العزیز الکریم
چکھ اس کا مزا، بڑا زبردست عزت دار آدمی ہے تُو
- 50 إِنَّ هَـٰذَا مَا كُنتُم بِهِۦ تَمۡتَرُونَ
اِنَّ ہازا کُنتُم بہی تمترون
یہ وہی چیز ہے جس کے آنے میں تم لوگ شک رکھتے تھے"
- 51 إِنَّ ٱلۡمُتَّقِینَ فِی مَقَامٍ أَمِینࣲ
اِنَّ المتقین فی مقام امین
خدا ترس لوگ امن کی جگہ میں ہوں گے
- 52 فِی جَنَّـٰتࣲ وَعُیُونࣲ
فی وعیون
باغوں اور چشموں میں
- 53 یَلۡبَسُونَ مِن سُندُسࣲ وَإِسۡتَبۡرَقࣲ مُّتَقَـٰبِلِینَ
یلبسون مِن سندس متقابلینا
حریر و دیبا کے لباس پہنے، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے
- 54 كَذَ ٰلِكَ وَزَوَّجۡنَـٰهُم بِحُورٍ عِینࣲ
کذہ ایمان لیکا وزوزجنهوم بِحور
یہ ہوگی ان کی شان اور ہم گوری گوری آہو چشم عورتیں ان سے بیاہ دیں گے
- 55 یَدۡعُونَ فِیهَا بِكُلِّ فَـٰكِهَةٍ ءَامِنِینَ
یدعون فِہا بِکُلِّ فاکتہ آمینینہ
وہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کی لذیذ چیزیں طلب کریں گے
- 56 لَا یَذُوقُونَ فِیهَا ٱلۡمَوۡتَ إِلَّا ٱلۡمَوۡتَةَ ٱلۡأُولَىٰۖ وَوَقَىٰهُمۡ عَذَابَ ٱلۡجَحِیمِ
یَذُوقُونَ فِہا ال موت اِلا الموتہ ووقیاہم عذاب ال-جحیم
وہاں موت کا مزہ وہ کبھی نہ چکھیں گے، بس دنیا میں جو موت آ چکی سو آ چکی اور اللہ اپنے فضل سے،
- 57 فَضۡلࣰا مِّن رَّبِّكَۚ ذَ ٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِیمُ
فضلن مِن ذَ ایمان لیکا ہو الفوظ العظیم
ان کو جہنم کے عذاب سے بچا دے گا یہی بڑی کامیابی ہے
- 58 فَإِنَّمَا یَسَّرۡنَـٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمۡ یَتَذَكَّرُونَ
فَاِنَّمَا یَسَّرْنَا بلسانک لَعَلَّهُم یتذکرون
اے نبیؐ، ہم نے اِس کتاب کو تمہاری زبان میں سہل بنا دیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں
- 59 فَٱرۡتَقِبۡ إِنَّهُم مُّرۡتَقِبُونَ
فارتقِيب مرتقبون
اب تم بھی انتظار کرو، یہ بھی منتظر ہیں
This surah in other languages
- বাংলা আদ-দুখান
- Bosanski Ed-Duhan
- Deutsch Ad-Duchān
- English Ad-Dukhan
- Español Ad-Dujān
- فارسی دخان
- Français Ad-Doukhan
- Hausa Ad-Dukhan
- עברית א-דח'אן
- हिन्दी अद-दुख़ान
- Bahasa Indonesia Ad-Dukhan
- 日本語 アドゥ=ドゥハーン
- 한국어 알두한
- کوردی Dûxan
- Bahasa Melayu Ad-Dukhan
- Nederlands Ad-Doekhan
- پنجابی الدخان
- ਪੰਜਾਬੀ ਅਦ-ਦੁਖ਼ਾਨ
- پښتو الدخان
- Português Ad-Dukhan
- Русский Ад-Духан
- Soomaaliga Ad-Duuxaan
- Shqip Ed-Duxhan
- Kiswahili Ad-Dukhan
- தமிழ் அத்-துக்-கான்
- ไทย อัด-ดุคอน
- Türkçe Ed-Duhân
- اردو الدخان
- Oʻzbek Ад-Духон
- 中文 杜罕