Al-Ghaashiya
الغاشيہ
ڈھانپ لینے والی
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِیمِ
بِسمِ اللہ الرحمٰن الرحیم
- 1 هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِیثُ ٱلۡغَـٰشِیَةِ
ہل اتیاکا حدیث الغاشيہ
کیا تمہیں اُس چھا جانے والی آفت کی خبر پہنچی ہے؟
- 2 وُجُوهࣱ یَوۡمَىِٕذٍ خَـٰشِعَةٌ
وُجُوه یومئذ خاشِعہ
کچھ چہرے اُس روز خوف زدہ ہونگے
- 3 عَامِلَةࣱ نَّاصِبَةࣱ
عاملہ ناصبہ
سخت مشقت کر رہے ہونگے
- 4 تَصۡلَىٰ نَارًا حَامِیَةࣰ
تصلی نارا حامِیَہ
تھکے جاتے ہونگے، شدید آگ میں جھلس رہے ہونگے
- 5 تُسۡقَىٰ مِنۡ عَیۡنٍ ءَانِیَةࣲ
تسقی عین انیہ
کھولتے ہوئے چشمے کا پانی انہیں پینے کو دیا جائے گا
- 6 لَّیۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِیعࣲ
لیس لَهُم طَعام اِلا مِن ضَریع
خار دار سوکھی گھاس کے سوا کوئی کھانا اُن کے لیے نہ ہوگا
- 7 لَّا یُسۡمِنُ وَلَا یُغۡنِی مِن جُوعࣲ
لا یُسْمِنُ یُغنی مِن جو
جو نہ موٹا کرے نہ بھوک مٹائے
- 8 وُجُوهࣱ یَوۡمَىِٕذࣲ نَّاعِمَةࣱ
وُجُوه یومئذ ناعمہ
کچھ چہرے اُس روز با رونق ہوں گے
- 9 لِّسَعۡیِهَا رَاضِیَةࣱ
لسعیہا
اپنی کار گزاری پر خوش ہونگے
- 10 فِی جَنَّةٍ عَالِیَةࣲ
فی جنت عالیہ
عالی مقام جنت میں ہوں گے
- 11 لَّا تَسۡمَعُ فِیهَا لَـٰغِیَةࣰ
لا تَسمَع فِہا لاغیہ
کوئی بیہودہ بات وہاں نہ سنیں گے
- 12 فِیهَا عَیۡنࣱ جَارِیَةࣱ
فِہا عین جاریہ
اُس میں چشمے رواں ہونگے
- 13 فِیهَا سُرُرࣱ مَّرۡفُوعَةࣱ
فِہا سُرُر مرفوعہ
اُس کے اندر اونچی مسندیں ہوں گی
- 14 وَأَكۡوَابࣱ مَّوۡضُوعَةࣱ
وا اکوابن موضوعہ
ساغر رکھے ہوئے ہوں گے
- 15 وَنَمَارِقُ مَصۡفُوفَةࣱ
ونامارقُ مَصفُوفَہ
گاؤ تکیوں کی قطاریں لگی ہوں گی
- 16 وَزَرَابِیُّ مَبۡثُوثَةٌ
وزرابیو مبثوثہ
اور نفیس فرش بچھے ہوئے ہوں گے
- 17 أَفَلَا یَنظُرُونَ إِلَى ٱلۡإِبِلِ كَیۡفَ خُلِقَتۡ
ا-فا-لا ینظرون الٰی الابیلی کیف خُلِقَت
(یہ لوگ نہیں مانتے) تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟
- 18 وَإِلَى ٱلسَّمَاۤءِ كَیۡفَ رُفِعَتۡ
وَ الیٰ السماء کیف رُفِعَت
آسمان کو نہیں دیکھتے کہ کیسے اٹھایا گیا؟
- 19 وَإِلَى ٱلۡجِبَالِ كَیۡفَ نُصِبَتۡ
وَ الیٰ الجبل کیف نصبت
پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے جمائے گئے؟
- 20 وَإِلَى ٱلۡأَرۡضِ كَیۡفَ سُطِحَتۡ
وَ الیٰ الارض کیف سُطِحَت
اور زمین کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بچھائی گئی؟
- 21 فَذَكِّرۡ إِنَّمَاۤ أَنتَ مُذَكِّرࣱ
فذکّر اِنَّما انت مُذَكِّر
اچھا تو (اے نبیؐ) نصیحت کیے جاؤ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو
- 22 لَّسۡتَ عَلَیۡهِم بِمُصَیۡطِرٍ
لست بِمُصَیْطِر
کچھ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہو
- 23 إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ
اِلا مین تولّیٰ و کفرہ
البتہ جو شخص منہ موڑے گا اور انکار کرے گا
- 24 فَیُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَكۡبَرَ
فَیُعَذِّبُ اللہ العذاب الاکبر
تو اللہ اس کو بھاری سزا دے گا
- 25 إِنَّ إِلَیۡنَاۤ إِیَابَهُمۡ
اِنَّ الینا ایابہم
اِن لوگوں کو پلٹنا ہماری طرف ہی ہے
- 26 ثُمَّ إِنَّ عَلَیۡنَا حِسَابَهُم
ثُمَّ اِنَّ علینا حِسَابَهُم
پھر اِن کا حساب لینا ہمارے ہی ذمہ ہے
This surah in other languages
- বাংলা আল-গাশিয়াহ
- Bosanski El-Gašija
- Нохчийн Аль-ГӀашийа
- Deutsch Al-Ghāschiya
- English Al-Ghashiyah
- Español Al-Gashiya
- فارسی الغاشیه
- Français Al-Ghāshiyah
- Hausa Al-Gaashiyi
- עברית אל-ע'אשיה
- हिन्दी अल-गाशिया
- Bahasa Indonesia Al-Ghasyiyah
- 日本語 アル=ガーシヤ
- 한국어 알-가시야
- کوردی ئەل-عاشیه
- Bahasa Melayu Al-Ghaasyiyah
- Nederlands Al-Ghashiyah
- پنجابی الغاشيہ
- ਪੰਜਾਬੀ ਅਲ-ਗ਼ਾਸ਼ੀਆ
- پښتو الغاشیه
- Português Al-Ghāshiyah
- Русский Аль-Гашия
- Soomaaliga Al-Ghaashiya
- Shqip El-Gashije
- Kiswahili Al-Ghashiya
- தமிழ் அல்-காஷியா
- ไทย อัล-ฆอชิยะฮ์
- Türkçe Ğaşiye
- اردو الغاشيہ
- Oʻzbek Al-Gʻoshiya
- 中文 阿勒-嘎什叶