Goddestination

Abasa

عبس

ترش روئی کی

42 ayahsMeccanاردو

Now playing Watch on YouTube

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِیمِ

بِسمِ اللہ الرحمٰن الرحیم

  1. 1 عَبَسَ وَتَوَلَّىٰۤ

    عباس وا تَوَلَّیٰ

    ترش رو ہوا، اور بے رخی برتی

  2. 2 أَن جَاۤءَهُ ٱلۡأَعۡمَىٰ

    ان جاآہُ الاعمی

    اِس بات پر کہ وہ اندھا اُس کے پاس آ گیا

  3. 3 وَمَا یُدۡرِیكَ لَعَلَّهُۥ یَزَّكَّىٰۤ

    واما یُودْرِک لَعَلَّهُ یَزَّکَّی

    تمہیں کیا خبر، شاید وہ سدھر جائے

  4. 4 أَوۡ یَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكۡرَىٰۤ

    او یَذَّکَّرُ فتنفعه

    یا نصیحت پر دھیان دے، اور نصیحت کرنا اس کے لیے نافع ہو؟

  5. 5 أَمَّا مَنِ ٱسۡتَغۡنَىٰ

    امّا مَنِ

    جو شخص بے پروائی برتتا ہے

  6. 6 فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ

    فا انتہ تصدّیٰ

    اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو

  7. 7 وَمَا عَلَیۡكَ أَلَّا یَزَّكَّىٰ

    واما علیک الا

    حالانکہ اگر وہ نہ سدھرے تو تم پر اس کی کیا ذمہ داری ہے؟

  8. 8 وَأَمَّا مَن جَاۤءَكَ یَسۡعَىٰ

    وا امّا مین جاآکَ یسعی

    اور جو خود تمہارے پاس دوڑا آتا ہے

  9. 9 وَهُوَ یَخۡشَىٰ

    وَهُوَ یخشی

    اور وہ ڈر رہا ہوتا ہے

  10. 10 فَأَنتَ عَنۡهُ تَلَهَّىٰ

    فا انتہ انہو تَلَهَّیٰ

    اس سے تم بے رخی برتتے ہو

  11. 11 كَلَّاۤ إِنَّهَا تَذۡكِرَةࣱ

    إنّه تذکره

    ہرگز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے

  12. 12 فَمَن شَاۤءَ ذَكَرَهُۥ

    فمن شا ذکرہ

    جس کا جی چاہے اِسے قبول کرے

  13. 13 فِی صُحُفࣲ مُّكَرَّمَةࣲ

    فی صُحُف مکرمہ

    یہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو مکرم ہیں

  14. 14 مَّرۡفُوعَةࣲ مُّطَهَّرَةِۭ

    مطہرہ

    بلند مرتبہ ہیں، پاکیزہ ہیں

  15. 15 بِأَیۡدِی سَفَرَةࣲ

    بیادی سفرہ

    معزز اور نیک کاتبوں کے

  16. 16 كِرَامِۭ بَرَرَةࣲ

    کرامی بررہ

    ہاتھوں میں رہتے ہیں

  17. 17 قُتِلَ ٱلۡإِنسَـٰنُ مَاۤ أَكۡفَرَهُۥ

    قُتِلَ الانسان ما اکفرہُ

    لعنت ہو انسان پر، کیسا سخت منکر حق ہے یہ

  18. 18 مِنۡ أَیِّ شَیۡءٍ خَلَقَهُۥ

    ایّی شَے خَلَقَہُ

    کس چیز سے اللہ نے اِسے پیدا کیا ہے؟

  19. 19 مِن نُّطۡفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ

    مِن نطفہ خَلَقَہُ فقدّره

    نطفہ کی ایک بوند سے اللہ نے اِسے پیدا کیا، پھر اِس کی تقدیر مقرر کی

  20. 20 ثُمَّ ٱلسَّبِیلَ یَسَّرَهُۥ

    ثُمَّ السبیل یَسَّرَهُۥ

    پھر اِس کے لیے زندگی کی راہ آسان کی

  21. 21 ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقۡبَرَهُۥ

    ثُمَّ اماتہُ فأقبره

    پھر اِسے موت دی اور قبر میں پہنچایا

  22. 22 ثُمَّ إِذَا شَاۤءَ أَنشَرَهُۥ

    ثُمَّ اِزا شا انشرہ

    پھر جب چاہے وہ اِسے دوبارہ اٹھا کھڑا کرے

  23. 23 كَلَّا لَمَّا یَقۡضِ مَاۤ أَمَرَهُۥ

    لمّا یاقضی ما امرہ

    ہرگز نہیں، اِس نے وہ فرض ادا نہیں کیا جس کا اللہ نے اِسے حکم دیا تھا

  24. 24 فَلۡیَنظُرِ ٱلۡإِنسَـٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦۤ

    فلینظر الانسان الٰی طَعامِہِ

    پھر ذرا انسان اپنی خوراک کو دیکھے

  25. 25 أَنَّا صَبَبۡنَا ٱلۡمَاۤءَ صَبࣰّا

    انا صَبَبنا الماء صَبّان

    ہم نے خوب پانی لنڈھایا

  26. 26 ثُمَّ شَقَقۡنَا ٱلۡأَرۡضَ شَقࣰّا

    ثُمَّ شَقَنَا الارض شَقࣰّا

    پھر زمین کو عجیب طرح پھاڑا

  27. 27 فَأَنۢبَتۡنَا فِیهَا حَبࣰّا

    فَاانبتنا فِہا حَبّن

    پھر اُس کے اندر اگائے غلے

  28. 28 وَعِنَبࣰا وَقَضۡبࣰا

    وا عنبا وقضبا

    اور انگور اور ترکاریاں

  29. 29 وَزَیۡتُونࣰا وَنَخۡلࣰا

    وَزَیتوناً ونخلا

    اور زیتون اور کھجوریں

  30. 30 وَحَدَاۤىِٕقَ غُلۡبࣰا

    وحدائقہ غُلْبًا

    اور گھنے باغ

  31. 31 وَفَـٰكِهَةࣰ وَأَبࣰّا

    وفکحہ وا ابّاً

    اور طرح طرح کے پھل، اور چارے

  32. 32 مَّتَـٰعࣰا لَّكُمۡ وَلِأَنۡعَـٰمِكُمۡ

    ماتان لَکُم ولأنعامکم

    تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے سامان زیست کے طور پر

  33. 33 فَإِذَا جَاۤءَتِ ٱلصَّاۤخَّةُ

    فَئذَا جاآت الصاخہ

    آخرکار جب وہ کان بہرے کر دینے والی آواز بلند ہوگی

  34. 34 یَوۡمَ یَفِرُّ ٱلۡمَرۡءُ مِنۡ أَخِیهِ

    یوم یَفِرُّ المرء اخیہی

    اُس روز آدمی اپنے بھائی

  35. 35 وَأُمِّهِۦ وَأَبِیهِ

    وا اُمِّہِہ وا بِہِ

    اور اپنی ماں اور اپنے باپ

  36. 36 وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَبَنِیهِ

    وصاحبتہ وبنيهي

    اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے بھاگے گا

  37. 37 لِكُلِّ ٱمۡرِئࣲ مِّنۡهُمۡ یَوۡمَىِٕذࣲ شَأۡنࣱ یُغۡنِیهِ

    لے کُل امری مِنہُم یومئذ شان یُغْنِیهِ

    ان میں سے ہر شخص پر اس دن ایسا وقت آ پڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہ ہوگا

  38. 38 وُجُوهࣱ یَوۡمَىِٕذࣲ مُّسۡفِرَةࣱ

    وُجُوه یومئذ مُسفِرہ

    کچھ چہرے اُس روز دمک رہے ہوں گے

  39. 39 ضَاحِكَةࣱ مُّسۡتَبۡشِرَةࣱ

    ضاحکہ مستبشره

    ہشاش بشاش اور خوش و خرم ہوں گے

  40. 40 وَوُجُوهࣱ یَوۡمَىِٕذٍ عَلَیۡهَا غَبَرَةࣱ

    وووجہ یومئذ عَلَیهَا غبرہ

    اور کچھ چہروں پر اس روز خاک اڑ رہی ہوگی

  41. 41 تَرۡهَقُهَا قَتَرَةٌ

    ترہقہا قطرہ

    اور کلونس چھائی ہوئی ہوگی

  42. 42 أُو۟لَـٰۤىِٕكَ هُمُ ٱلۡكَفَرَةُ ٱلۡفَجَرَةُ

    اولائیک ہم الکفارہ الفجرہ

    یہی کافر و فاجر لوگ ہوں گے

This surah in other languages